اللولؤ والمرجان - حدیث 105

کِتَابُ الْاِیْمَانِ باب الإسراء برسول الله صلی اللہ علیہ وسلم إِلى السموات وفرض الصلوات صحيح حديثُ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَذَكَرُوا الدَّجَّالَ أَنَّهُ قَالَ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَمْ أَسْمَعْهُ وَلكِنَّهُ قَالَ أَمَّا مُوسَى كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ إِذِ انْحَدَرَ فِي الْوَادِي يُلَبِّي

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 105

کتاب: ایمان کا بیان باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آسمانوں پر تشریف لے جانا اور نمازوں کا فرض ہونا مجاہد رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ہم سیّدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر تھے لوگوں نے دجال کا ذکر کیا اور کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہو گا تو سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے فرمایا کہ میں نے یہ تو نہیں سنا ہاں آپ نے یہ فرمایا تھا کہ گویا میں موسیٰ علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں کہ جب آپ نالے میں اترے تو لبیک کہہ رہے ہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 25 كتاب الحج: 30 باب التلبية إذا انحدر في الوادي