كتاب الهبات باب كراهة شراء الإنسان ما تصدق به ممن تصدق عليه صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَوَجَدَهُ يُبَاعُ، فَأَرَادَ أَنْ يَبْتَاعَهُ، فَسَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ: لاَ تَبْتَعْهُ وَلاَ تَعُدْ فِي صَدَقَتِكَ
کتاب: ہبہ اور صدقہ کے مسائل
باب: صدقہ دے کر دوبارہ اس سے وہی چیز خریدنا مکروہ ہے
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اللہ کے راستے میں اپنا ایک گھوڑا سواری کے لئے دے دیا تھا۔ پھر انہوں نے دیکھا کہ وہی گھوڑا بک رہا ہے۔ اپنے گھوڑے کو انہوں نے خریدنا چاہااور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے نہ خریدو، اور اس طرح اپنے صدقہ کو واپس نہ لو۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد: 119 باب الجعائل والحملان في السبيل