اللولؤ والمرجان - حدیث 1041
كتاب الفرائض باب ألحقوا الفرائض بأهلها، فما بقي فلأولى رجل ذكر صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا، فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1041
کتاب: میراث کے احکام و مسائل
باب: حصہ والوں کو ان کے حصے دینے کا بیان اور جو باقی رہ جائے وہ قریبی مرد رشتہ دار کے لیے ہے
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میراث اس کے حق داروں تک پہنچا دو اور جو کچھ باقی بچے وہ سب سے زیادہ قریبی مرد عزیز کا حصہ ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 85 كتاب الفرائض: 5 باب ميراث الولد من أبيه وأمه