اللولؤ والمرجان - حدیث 1039

كتاب المساقاة باب تحريم الظلم وغصب الأرض وغيرها صحيح حديث عَائِشَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّهُ كَانَتْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أُنَاسٍ خُصُومَةٌ، فَذَكَرَ لِعَائِشَةَ، فَقَالَتْ: يَا أَبَا سَلَمَةَ اجْتَنِبَ الأَرْضَ، فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ ظَلَمَ قِيدَ شِبْرٍ مِنَ الأَرْضِ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1039

کتاب: مساقات کے مسائل باب: ظلم کرنا اور دوسرے کی زمین چھیننا حرام ہے ابو سلمہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا کہ ان کے اور بعض دوسرے لوگوں کے درمیان زمین کا جھگڑا تھا۔ اس کا ذکر انھوں نے عائشہ رضی اللہ عنہاسے کیا تو انھوں نے بتایا ابو سلمہ! زمین سے پرہیز کر کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کسی شخص نے ایک بالشت بھر زمین بھی کسی دوسرے کی ظلم سے لے لی تو سات زمینوں کا طوق قیامت کے دن اس کی گردن میں ڈالا جائے گا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 46 كتاب المظالم: 13 باب أثم من ظلم شيئًا من الأرض