اللولؤ والمرجان - حدیث 1010

كتاب المساقاة تحريم ثمن الكلب وحلوان الكاهن ومهر البغيّ صحيح حديث أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ رضي الله عنه، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1010

کتاب: مساقات کے مسائل باب: کتے کی قیمت، نجومی کی مٹھائی اور زنا کی اُجرت حرام ہے سیّدناابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت، زانیہ کی اجرت اور کاہن کی اجرت سے منع فرمایا تھا۔
تشریح : کاہن سے مراد وہ شخص ہے جو علم غیب کا دعویٰ کرتا ہے اور لوگوں کو مستقبل کے اُمور سے متعلق خبریں دیتا ہے۔ عرب میں کاھن لوگ یہ دعویٰ کیا کرتے تھے کہ وہ بہت سے اُمور کو جانتے ہیں۔ کوئی تو کہتا کہ اس کے کنٹرول میں جن ہیں جو اسے خبریں دیتے ہیں ، کوئی یہ دعویٰ کرتا کہ وہ اپنے فہم و فراست سے معاملات کا ادراک کرتا ہے۔ کوئی کہتا کہ وہ مقدمات کو دیکھ کر اُمور پر استدلال کرتا ہے، جیسے چوری شدہ چیز کا بتانا وغیرہ۔ بعض لوگ ستاروں کا علم رکھنے والوں اور نجومیوں کو کاھن کہہ دیتے ہیں۔ ـ(مرتبؒ)
تخریج : أخرجه البخاري في: 34 كتاب البيوع: 113 باب ثمن الكلب کاہن سے مراد وہ شخص ہے جو علم غیب کا دعویٰ کرتا ہے اور لوگوں کو مستقبل کے اُمور سے متعلق خبریں دیتا ہے۔ عرب میں کاھن لوگ یہ دعویٰ کیا کرتے تھے کہ وہ بہت سے اُمور کو جانتے ہیں۔ کوئی تو کہتا کہ اس کے کنٹرول میں جن ہیں جو اسے خبریں دیتے ہیں ، کوئی یہ دعویٰ کرتا کہ وہ اپنے فہم و فراست سے معاملات کا ادراک کرتا ہے۔ کوئی کہتا کہ وہ مقدمات کو دیکھ کر اُمور پر استدلال کرتا ہے، جیسے چوری شدہ چیز کا بتانا وغیرہ۔ بعض لوگ ستاروں کا علم رکھنے والوں اور نجومیوں کو کاھن کہہ دیتے ہیں۔ ـ(مرتبؒ)