Book - حدیث 996

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ فَضْلِ الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ: أَنْبَأَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ «يَسْتَغْفِرُ لِلصَّفِّ الْمُقَدَّمِ ثَلَاثًا وَلِلثَّانِي مَرَّةً»

ترجمہ Book - حدیث 996

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: اگلی صف کی فضیلت سیدنا عرباض بن ساریہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اگلی صف والوں کے لئے تین بار دعائے مغفرت فرماتے تھے اور دوسری صف کے لئے ایک بار۔
تشریح : 1۔نیکی کے کام میں مسابقت ایک اچھا کام اور شرعاً مطلوب ہے۔2۔اچھے کام کی ترغیب کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس کام کے کرنے والے کو دعا دی جائے۔3۔جس طرح پہلی صف دوسری سے افضل ہے۔اس طرح دوسری صف بھی تیسری سے افضل ہے۔کیونکہ دوسری صف کےلئے دعا کی گئی اور تیسری صف والوں کے لئے نہیں کی گئی۔ 1۔نیکی کے کام میں مسابقت ایک اچھا کام اور شرعاً مطلوب ہے۔2۔اچھے کام کی ترغیب کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس کام کے کرنے والے کو دعا دی جائے۔3۔جس طرح پہلی صف دوسری سے افضل ہے۔اس طرح دوسری صف بھی تیسری سے افضل ہے۔کیونکہ دوسری صف کےلئے دعا کی گئی اور تیسری صف والوں کے لئے نہیں کی گئی۔