Book - حدیث 993

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ إِقَامَةِ الصُّفُوفِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، ح وحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، وَبِشْرُ بْنُ عُمَرَ، قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَوُّوا صُفُوفَكُمْ، فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصُّفُوفِ مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ»

ترجمہ Book - حدیث 993

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: صفیں سیدھی کرنا سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اپنی صفیں درست کرو کیوں کہ صفیں درست کرنا نماز کی تکمیل میں شامل ہے۔‘‘
تشریح : ۔1۔صفیں درست کرنے سے مراد انھیں سیدھا کرنا ہے۔یعنی سب لوگ برابر کھڑے ہوں ایک دوسرے سے آگے پیچھے نہ ہوں۔2۔صفیں ٹیڑھی رکھنے اور باہم مل کر نہ کھڑے ہونے سے نماز ناقص ہوتی ہے اورثواب کم ہوجاتا ہے۔ ۔1۔صفیں درست کرنے سے مراد انھیں سیدھا کرنا ہے۔یعنی سب لوگ برابر کھڑے ہوں ایک دوسرے سے آگے پیچھے نہ ہوں۔2۔صفیں ٹیڑھی رکھنے اور باہم مل کر نہ کھڑے ہونے سے نماز ناقص ہوتی ہے اورثواب کم ہوجاتا ہے۔