Book - حدیث 978

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَنْ يُسْتَحَبُّ أَنْ يَلِيَ الْإِمَامَ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى فِي أَصْحَابِهِ تَأَخُّرًا فَقَالَ: «تَقَدَّمُوا فَأْتَمُّوا بِي، وَلْيَأْتَمَّ بِكُمْ مَنْ بَعْدَكُمْ، لَا يَزَالُ قَوْمٌ يَتَأَخَّرُونَ حَتَّى يُؤَخِّرَهُمُ اللَّهُ»

ترجمہ Book - حدیث 978

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: امام کے قریب کس کا کھڑا ہونا مستحب ہے؟ سیدنا ابو سعید ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے ( بعض) صحابہ کو پیچھے رہتے دیکھا تو فرمایا: ’’آگے بڑھو اور میری اقتدا کرو، تمہارے بعد والے تمہاری اقتدار کریں۔ کچھ لوگ پیچھے رہنے کے عادی ہو جاتے ہیں حتی کہ اللہ تعالیٰ انہیں پیچھے رہنے دیتا ہے۔ ‘‘
تشریح : 1۔اگلی صف میں جگہ موجود ہو تو آگے بڑھ کر وہاں کھڑا ہونا چا ہیے۔اس خیال سے پیچھے کھڑے رہنا درست نہیں کہ کوئی اور آکر اگلی صف مکمل کردے گا۔البتہ اگر علم یا عمر میں برتر شخص موجود ہو تو اسے آگے بڑھنے کا موقع دینا چاہیے۔4۔پہلے صف والے نمازی امام کو دیکھ کر رکوع سجدہ کرتے ہیں۔پچھلی صفوں والے اپنے سے اگلی صفوں کے نمازیوں کودیکھ کر رکوع اورسجدہ کرلیتے ہیں۔اگرچہ امام کی آواز اچھی طرح نہ سنائی دے رہی ہو۔یہ بھی امام کی اقتداء ہی ہے۔3۔نیکی کے کاموں میں کوتاہی آخرت میں محرومی کا باعث ہے۔4۔,اللہ انھیں پیچھے رہنے دیتا ہے۔, اسکا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ وہ دنیا میں علم وفضل کے لہاظ سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ آخرت میں وہ جنت کے اعلیٰ درجات سے محروم ہوجایئں گے۔یا جہنم سے نکلنے میں دوسروں سے پیچھے رہ جایئں گے ۔5۔نیکی کی دعوت دیتے وقت کے دنیوی اور اخروی فوائدزکر کرنا اور کوتاہی کی صورت میں حاصل ہونےوالے دنیاوی اور اخروی نقصانا ت کو واضح کرنا تربیت کی ایک مفیدصورت ہے۔ 1۔اگلی صف میں جگہ موجود ہو تو آگے بڑھ کر وہاں کھڑا ہونا چا ہیے۔اس خیال سے پیچھے کھڑے رہنا درست نہیں کہ کوئی اور آکر اگلی صف مکمل کردے گا۔البتہ اگر علم یا عمر میں برتر شخص موجود ہو تو اسے آگے بڑھنے کا موقع دینا چاہیے۔4۔پہلے صف والے نمازی امام کو دیکھ کر رکوع سجدہ کرتے ہیں۔پچھلی صفوں والے اپنے سے اگلی صفوں کے نمازیوں کودیکھ کر رکوع اورسجدہ کرلیتے ہیں۔اگرچہ امام کی آواز اچھی طرح نہ سنائی دے رہی ہو۔یہ بھی امام کی اقتداء ہی ہے۔3۔نیکی کے کاموں میں کوتاہی آخرت میں محرومی کا باعث ہے۔4۔,اللہ انھیں پیچھے رہنے دیتا ہے۔, اسکا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ وہ دنیا میں علم وفضل کے لہاظ سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ آخرت میں وہ جنت کے اعلیٰ درجات سے محروم ہوجایئں گے۔یا جہنم سے نکلنے میں دوسروں سے پیچھے رہ جایئں گے ۔5۔نیکی کی دعوت دیتے وقت کے دنیوی اور اخروی فوائدزکر کرنا اور کوتاہی کی صورت میں حاصل ہونےوالے دنیاوی اور اخروی نقصانا ت کو واضح کرنا تربیت کی ایک مفیدصورت ہے۔