Book - حدیث 975

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الِاثْنَانِ جَمَاعَةٌ صحیح حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ «صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِامْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ وَبِي، فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ، وَصَلَّتِ الْمَرْأَةُ خَلْفَنَا»

ترجمہ Book - حدیث 975

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: دوآدمی جماعت ہیں سیدنا انس ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھر والوں میں سے ایک خاتون کو اور مجھے نماز پڑھائی تو مجھے اپنی دائیں طرف کھڑآ کیا اور خاتون نے ہمارے پیچھے( کھڑے ہو کر ) نماز پڑھی۔
تشریح : ۔1۔پہلے بیان ہوا کہ اگر مقتدی دو ہوں تو امام کے پیچھے کھڑے ہوں۔ لیکن یہ حکم اسوقت ہ جب دونوں مرد ہوں۔جب ایک عورت اور ایک مرد مقتدی ہوں تو مرد کو امام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔عورت کے ساتھ نہیں اگرچہ وہ نابالغ ہی کیوں نہ ہو۔اسی طرح اگر دو مرد اور ایک عورت مقتدی ہوں تو دونوں مرد امام کے پیچھے کھڑے ہوں اورعورت ان کے پیچھے اکیلی کھڑی ہو۔2۔مرد کا صف کے پیچھے اکیلا کھڑا ہونا درست نہیں جب کہ عورت اکیلی کھڑی ہوسکتی ہے جبکہ اس کے ساتھ کوئی اورعورت کھڑی ہونے والی نہ ہو۔3۔عورت محرم ہویا غیر محرم ایک ہی حکم ہے۔اسے مرد کے ساتھ کھڑے ہونا نہیں چاہیے۔ ۔1۔پہلے بیان ہوا کہ اگر مقتدی دو ہوں تو امام کے پیچھے کھڑے ہوں۔ لیکن یہ حکم اسوقت ہ جب دونوں مرد ہوں۔جب ایک عورت اور ایک مرد مقتدی ہوں تو مرد کو امام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔عورت کے ساتھ نہیں اگرچہ وہ نابالغ ہی کیوں نہ ہو۔اسی طرح اگر دو مرد اور ایک عورت مقتدی ہوں تو دونوں مرد امام کے پیچھے کھڑے ہوں اورعورت ان کے پیچھے اکیلی کھڑی ہو۔2۔مرد کا صف کے پیچھے اکیلا کھڑا ہونا درست نہیں جب کہ عورت اکیلی کھڑی ہوسکتی ہے جبکہ اس کے ساتھ کوئی اورعورت کھڑی ہونے والی نہ ہو۔3۔عورت محرم ہویا غیر محرم ایک ہی حکم ہے۔اسے مرد کے ساتھ کھڑے ہونا نہیں چاہیے۔