Book - حدیث 974

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الِاثْنَانِ جَمَاعَةٌ صحیح حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرُ الْحَنَفِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُرَحْبِيلُ، قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يُصَلِّي الْمَغْرِبَ، فَجِئْتُ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ»

ترجمہ Book - حدیث 974

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: دوآدمی جماعت ہیں سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ مغرب کی نماز پڑھ رہے تھے ۔ میں آکر آپ کی بائیں طرف کھڑآ ہوگیا تو آپ ﷺ نے مجھے دائیں طرف کھڑا کر لیا۔
تشریح : مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔تاہم صحیح مسلم کی روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔علاوہ ازیں اس حدیث کے بعض حصوں کے شواہد صحیح ابن خزیمہ میں ہیں بنا بریں یہ روایت قابل عمل اور قابل حجت ہے تفصیل کےلئے دیکھئے تحقیق وتخریج حدیث ہذا۔ مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔تاہم صحیح مسلم کی روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔علاوہ ازیں اس حدیث کے بعض حصوں کے شواہد صحیح ابن خزیمہ میں ہیں بنا بریں یہ روایت قابل عمل اور قابل حجت ہے تفصیل کےلئے دیکھئے تحقیق وتخریج حدیث ہذا۔