Book - حدیث 962

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ النَّهْيِ أَنْ يُسْبَقَ الْإِمَامُ بِالرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنِ الْوَلِيدِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ دَارِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ، فَإِذَا رَكَعْتُ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعْتُ فَارْفَعُوا، وَإِذَا سَجَدْتُ فَاسْجُدُوا، وَلَا أُلْفِيَنَّ رَجُلًا يَسْبِقُنِي إِلَى الرُّكُوعِ، وَلَا إِلَى السُّجُودِ»

ترجمہ Book - حدیث 962

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: امام سے پہلے رکوع اورسجدہ کرنا منع ہے سیدنا ابو موسیٰ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میرا بدن بھاری ہوگیاہے تو جب میں رکوع کروں تب رکوع تب تم سجدہ کرو۔ میں کسی آدمی کو ہر گز ایسا کرتے نہ دیکھوں کہ وہ مجھ سے پہلے رکوع یا سجدہ میں چلا جائے۔‘‘
تشریح : ۔1۔اس حدیث میں سختی سے تنبیہ کی گئی ہے۔کہ امام سے پہلے نہ رکوع کیاجائے اورنہ سجدہ2۔رسول اللہ ﷺ کاجسم مبارک عمر کے تقاضے کی وجہ سے قدرے بھاری ہوگیا تھا ممکن ہے کسی نوجوان چست آدمی کو یہ خیال آجائے کہ نبی کریمﷺ تو جسمانی کیفیت کی وجہ سے نماز آہستہ رفتار سے پڑھتے ہیں۔ہم لوگ جو جلدی کرسکتے ہیں تو ہمیں جلدی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔نبی کریمﷺنے واضح فرمادیا کہ مقتدیوں کو بہرحال امام سے پیچھے رہنا چاہیے۔ ۔1۔اس حدیث میں سختی سے تنبیہ کی گئی ہے۔کہ امام سے پہلے نہ رکوع کیاجائے اورنہ سجدہ2۔رسول اللہ ﷺ کاجسم مبارک عمر کے تقاضے کی وجہ سے قدرے بھاری ہوگیا تھا ممکن ہے کسی نوجوان چست آدمی کو یہ خیال آجائے کہ نبی کریمﷺ تو جسمانی کیفیت کی وجہ سے نماز آہستہ رفتار سے پڑھتے ہیں۔ہم لوگ جو جلدی کرسکتے ہیں تو ہمیں جلدی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔نبی کریمﷺنے واضح فرمادیا کہ مقتدیوں کو بہرحال امام سے پیچھے رہنا چاہیے۔