Book - حدیث 960

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ النَّهْيِ أَنْ يُسْبَقَ الْإِمَامُ بِالرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا أَنْ «لَا نُبَادِرَ الْإِمَامَ بِالرُّكُوعِ، وَالسُّجُودِ، وَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا»

ترجمہ Book - حدیث 960

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: امام سے پہلے رکوع اورسجدہ کرنا منع ہے سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ ہمیں تعلیم دیتے تھے کہ ہم رکوع اور سجدے میں امام سے جلدی نہ کریں۔ (اور فرماتے تھے کہ) جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر ( اللہ اکبر) کہو اور جب وہ سجدہ کرے تب تم سجدہ کرو۔
تشریح : 1۔نمازشروع کرتے وقت اور ایک حالت سے دوسری حالت میں منتقل ہوتے وقت امام سے پہلے حرکت کرنا سخت منع ہے۔2۔صحابہ کرامرضوان للہ عنہم اجمعین ایک حالت سے دوسری حالت میں منقتل ہوتے وقت رسول اللہ ﷺ سے اس قدر پیچھے رہتے تھے۔کہ رسول اللہ ﷺ جب اللہ اکبر کہہ کر سجدے میں جاتے تھے۔ تو جب تک آپﷺ زمین پر سر مبارک نہ رکھ دیتے۔صحابہ کرامرضوان للہ عنہم اجمعین قومے ہی میں کھڑے رہتے سجدے کے لئے نہ جھکتے تھے۔دیکھئے۔(صحیح البخاری الاذان باب متی یسجد من خلاف الامام ؟حدیث 690۔ وصحیح مسلم الصلاۃ باب متابعۃ الامام والمل بعدہ حدیث 474) 1۔نمازشروع کرتے وقت اور ایک حالت سے دوسری حالت میں منتقل ہوتے وقت امام سے پہلے حرکت کرنا سخت منع ہے۔2۔صحابہ کرامرضوان للہ عنہم اجمعین ایک حالت سے دوسری حالت میں منقتل ہوتے وقت رسول اللہ ﷺ سے اس قدر پیچھے رہتے تھے۔کہ رسول اللہ ﷺ جب اللہ اکبر کہہ کر سجدے میں جاتے تھے۔ تو جب تک آپﷺ زمین پر سر مبارک نہ رکھ دیتے۔صحابہ کرامرضوان للہ عنہم اجمعین قومے ہی میں کھڑے رہتے سجدے کے لئے نہ جھکتے تھے۔دیکھئے۔(صحیح البخاری الاذان باب متی یسجد من خلاف الامام ؟حدیث 690۔ وصحیح مسلم الصلاۃ باب متابعۃ الامام والمل بعدہ حدیث 474)