Book - حدیث 935

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابٌ إِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ وَوُضِعَ الْعَشَاءُ صحیح حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ جَمِيَعًا، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا حَضَرَ الْعَشَاءُ، وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ»

ترجمہ Book - حدیث 935

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جب جماعت کھڑی ہواور کھانا سامنے آجائے سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب کھانا( سامنے) آجائے اور نماز کی اقامت ہو جائے تو پہلے کھانا کھا لو۔‘‘
تشریح : ۔نماز سے پہلے کھانا کھالینے کا حکم شدید بھوک ہی کی صورت میں ہے۔ بصورت دیگر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے گریز سخت نا مناسب ہے۔واللہ اعلم۔ ۔نماز سے پہلے کھانا کھالینے کا حکم شدید بھوک ہی کی صورت میں ہے۔ بصورت دیگر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے گریز سخت نا مناسب ہے۔واللہ اعلم۔