Book - حدیث 934

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابٌ إِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ وَوُضِعَ الْعَشَاءُ صحیح حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «إِذَا وُضِعَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ» ، قَالَ: فَتَعَشَّى ابْنُ عُمَرَ لَيْلَةً، وَهُوَ يَسْمَعُ الْإِقَامَةَ

ترجمہ Book - حدیث 934

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جب جماعت کھڑی ہواور کھانا سامنے آجائے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب رات کھا کھانا پیش کر دیا جائے اور نماز کھڑی ہو جائے تو پہلے کھانا کھا لو۔‘‘ امام نافع ؓ نے فرمایا: ایک رات سیدنا ابن عمر ؓ نے کھانا کھایا، حالانکہ انہیں اقامت کی آواز سنائی دے رہی تھی۔