Book - حدیث 924

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا يُقَالُ بَعْدَ التَّسْلِيمِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ لَمْ يَقْعُدْ إِلَّا مِقْدَارَ مَا يَقُولُ: «اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ»

ترجمہ Book - حدیث 924

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: سلام کے بعد کی دعائیں اور اذکار سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب سلام پھیرتے تھے تو (سلام کے بعد) صرف انتا عرصہ بیٹھتے تھے کہ یہ دعا پڑھ لیتے (اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْكَ السَّلاَمُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ) ’’اے اللہ! تو سلامتی والا ہے اور تجھی سے سلامتی (حاصل ہوتی) اے عظمت و بزرگی والے! تو بہت برکتوں والا ہے۔‘‘
تشریح : ۔1۔فرض نماز کے بعد یہ دعا پڑھنی چاہیے۔2۔مسنون دعا صرف اسی قدر ہے جو اس حدیث میں بیان ہوئی باقی جملے لوگوں کے خود ساختے ہیں ۔مثلا (والیک یرجع السلام۔حینا ربنا بالسلام وادخلنا دارالسلام ) اسی طرح (تبارکت ) کے بعد (ربنا وتعالیت) کے الفاظ بھی اضافہ شدہ ہیں۔ان زائد جملوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔2۔,صرف اتنا عرصہ بیٹھتے,کا مطلب یہ ہے کہ قبلہ رخ صف اتنا عرصے بیٹھتے ورنہ زکر واذکار کے لئے طویل عرصہ تک بیٹھنا سنت سے ثابت ہے۔(صحیح المسلم المساجد باب استحباب الزکر بعد الصلاۃ وبیان صفتہ حدیث 594) ۔1۔فرض نماز کے بعد یہ دعا پڑھنی چاہیے۔2۔مسنون دعا صرف اسی قدر ہے جو اس حدیث میں بیان ہوئی باقی جملے لوگوں کے خود ساختے ہیں ۔مثلا (والیک یرجع السلام۔حینا ربنا بالسلام وادخلنا دارالسلام ) اسی طرح (تبارکت ) کے بعد (ربنا وتعالیت) کے الفاظ بھی اضافہ شدہ ہیں۔ان زائد جملوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔2۔,صرف اتنا عرصہ بیٹھتے,کا مطلب یہ ہے کہ قبلہ رخ صف اتنا عرصے بیٹھتے ورنہ زکر واذکار کے لئے طویل عرصہ تک بیٹھنا سنت سے ثابت ہے۔(صحیح المسلم المساجد باب استحباب الزکر بعد الصلاۃ وبیان صفتہ حدیث 594)