Book - حدیث 911

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الْإِشَارَةِ فِي التَّشَهُّدِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِصَامِ بْنِ قُدَامَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ نُمَيْرٍ الْخُزَاعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاضِعًا يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى فِي الصَّلَاةِ، وَيُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ»

ترجمہ Book - حدیث 911

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: تشہد میں(انگلی سے)اشارہ کرنا سیدنا نمیر خزاعی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو نماز میں دائیں ران پر دایاں ہاتھ رکھے ہوئے اور اپنی انگلی سے اشارہ کرتے دیکھا۔
تشریح : ۔1۔تشہد میں انگلی سے اشارہ کرنا سنت ہے۔2۔اشارہ صرف دایئں ہاتھ کی انگلی سے کرنا چاہیے۔(دیکھئے حدیث 913) 3۔اشارہ کرتے وقت ہاتھ کی کیفیت کا زکر اگلی حدیثوں میں آرہا ہے۔ ۔1۔تشہد میں انگلی سے اشارہ کرنا سنت ہے۔2۔اشارہ صرف دایئں ہاتھ کی انگلی سے کرنا چاہیے۔(دیکھئے حدیث 913) 3۔اشارہ کرتے وقت ہاتھ کی کیفیت کا زکر اگلی حدیثوں میں آرہا ہے۔