كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّﷺ حسن صحیح - حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ نَسِيَ الصَّلَاةَ عَلَيَّ، خَطِئَ طَرِيقَ الْجَنَّةِ»
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: نبی ﷺ پر درود شریف کے پڑھنے کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے مجھ پر درود پڑھنا فراموش کر دیا، وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔‘‘
تشریح :
1۔ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کوسندا ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بنا پر صحیح قرار دیا ہے۔تفصیل کےلئے دیکھئے۔(الصحیحہ ر قم 2337 وفضل الصلاۃ علی النبی ﷺ بتحقیق شیخ البانی ؒرقم 41۔42)2۔نیکیاں جنت میں لے جاتی ہیں۔ جو شخص درود جیس عظیم نیکی سے غفلت کرتا ہے۔وہ دوسری بہت سے نیکیوں سے بھی غافل ہوگا۔اور ایسے شخص کاجنت میں جانا مشکل ہے۔