كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ التَّسْبِيحِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ يَزِيدَ الْهُذَلِيِّ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ ثَلَاثًا فَإِذَا فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ تَمَّ رُكُوعُهُ وَإِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ فِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى ثَلَاثًا فَإِذَا فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ تَمَّ سُجُودُهُ وَذَلِكَ أَدْنَاهُ
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: رکوع اور سجدے کی تسبیحات کا بیان سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص رکوع کرے تو اسے چاہیے کہ رکوع میں تین بار کہے: (سُبْحَانَ رَبِّىَ الْعَظِيمِ ) ’’پاک ہے میرا رب عظمتوں والا۔ ‘‘ جب اس نے ایسا کیا تو اس کا ارکوع پورا ہو گیا اور جب کوئی شخص سجدہ کرے تو سجدے میں تین بار کہے :(سُبْحَانَ رَبِّىَ الأَعْلَى )’’پاک ہے میرا رب سب سے بلند و برتر ‘‘ جب اس نے ایسا کیا تو اس کا سجدہ مکمل ہوگیا اور یہ کم از کم مقدار ہے۔ ‘‘