Book - حدیث 887

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ التَّسْبِيحِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ ضعیف حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ الْبَجَلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ الْغَافِقِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَمِّي إِيَاسَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يَقُولُ لَمَّا نَزَلَتْ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلُوهَا فِي رُكُوعِكُمْ فَلَمَّا نَزَلَتْ سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلُوهَا فِي سُجُودِكُمْ

ترجمہ Book - حدیث 887

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: رکوع اور سجدے کی تسبیحات کا بیان سیدنا عقبہ بن عامر جہنی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب یہ آیت نازل ہوئی: (فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ )’’اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کیجئے۔ ‘‘ تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں فرمایا: ’’یہ کام اپنے رکوع میں کرو۔‘‘ اور جب یہ آیت نازل ہوئ:(سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى) ’’اپنے رب کے نام کی تسبیح کیجئے جو سب سے بلند ہے۔‘‘ تو رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا: ’’یہ کام اپنے سجدوں میں کرو۔‘‘