Book - حدیث 872

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الرُّكُوعِ فِي الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَطَاءٍ قَالَ: حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ رَاشِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ وَابِصَةَ بْنَ مَعْبَدٍ، يَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، «فَكَانَ إِذَا رَكَعَ سَوَّى ظَهْرَهُ، حَتَّى لَوْ صُبَّ عَلَيْهِ الْمَاءُ لَاسْتَقَرَّ»

ترجمہ Book - حدیث 872

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: نماز میں رکوع (کرنے کا طریقہ) سیدنا وابصہ بن معبد ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا۔ آپ ﷺ جب رکوع کرتے تھے تو کمر اس قدر برابر کرتے تھے کہ اگر کمر پر پانی ڈالا جائے تو ٹھہر جائے۔
تشریح : ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔تفصیل کےلئے دیکھئے۔(الروض النضیر فی ترتیب وتخریج معجم الطبرانی الصغیر رقم 78 وصفۃ الصلاۃ للبانی رحمۃ اللہ علیہ ) ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔تفصیل کےلئے دیکھئے۔(الروض النضیر فی ترتیب وتخریج معجم الطبرانی الصغیر رقم 78 وصفۃ الصلاۃ للبانی رحمۃ اللہ علیہ )