Book - حدیث 871

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الرُّكُوعِ فِي الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ، وَكَانَ مِنَ الْوَفْدِ، قَالَ: خَرَجْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَايَعْنَاهُ وَصَلَّيْنَا خَلْفَهُ، فَلَمَحَ بِمُؤْخِرِ عَيْنِهِ رَجُلًا، لَا يُقِيمُ صَلَاتَهُ، - يَعْنِي صُلْبَهُ - فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ، قَالَ: «يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ»

ترجمہ Book - حدیث 871

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: نماز میں رکوع (کرنے کا طریقہ) سیدنا علی بن شیبان ؓ جو اپنے قبیلے کے وفد میں شامل تھے، انہوں نے فرمایا: ہم لوگ( اپنے علاقے سے) روانہ ہو کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے آپ ﷺ کی بیعت کی اور آپ کے پیچھے نماز ادا کی۔ آپ ﷺ نے آنکھ کے کنارے سے ایک آدمی کو دیکھا کہ رکوع اور سجدہ صحیح ادا نہیں کر رہا تھا، یعنی کمر سیدھی نہیں کر رہا تھا۔ جب نبی ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ’’اے مسلمانوں کی جماعت! اس شخص کی کوئی نماز نہیں جو رکوع اور سجدہ میں کمر کو سیدھی نہیں کرتا۔‘‘
تشریح : 1۔دین کا علم حاصل کرنے کےلئے سفر کرکے بڑے علماء کی خدمت میں حاضر ہونا چاہیے۔2۔چہرے کارُخ موڑے بغیر آنکھ کے کنارے سے دیکھ کر دوسرے کی حرکات وسکنات کا علم ہوجائے تو نماز میں فرق نہیں پڑتا۔گردن موڑ کردیکھنامنع ہے۔3۔جماعت میں ایک شخص سے غلطی ہوجائے۔تو سب کو مسئلہ بتادینا چاہیے۔تاکہ دوسرے بھی اس غلطی سے اجتناب کریں۔اور غلطی کرنے والے کا پردہ بھی رہ جائے۔ 1۔دین کا علم حاصل کرنے کےلئے سفر کرکے بڑے علماء کی خدمت میں حاضر ہونا چاہیے۔2۔چہرے کارُخ موڑے بغیر آنکھ کے کنارے سے دیکھ کر دوسرے کی حرکات وسکنات کا علم ہوجائے تو نماز میں فرق نہیں پڑتا۔گردن موڑ کردیکھنامنع ہے۔3۔جماعت میں ایک شخص سے غلطی ہوجائے۔تو سب کو مسئلہ بتادینا چاہیے۔تاکہ دوسرے بھی اس غلطی سے اجتناب کریں۔اور غلطی کرنے والے کا پردہ بھی رہ جائے۔