Book - حدیث 87

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الْقَدَرِ ضعیف جداً حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى الْجَرَّارُ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ أَبِي الْمُسَاوِرِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ الْكُوفَةَ، أَتَيْنَاهُ فِي نَفَرٍ مِنْ فُقَهَاءِ أَهْلِ الْكُوفَةِ، فَقُلْنَا لَهُ: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «يَا عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ» ، قُلْتُ: وَمَا الْإِسْلَامُ؟ فَقَالَ: «تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَتُؤْمِنُ بِالْأَقْدَارِ كُلِّهَا، خيْرِهَا وَشَرِّهَا، حُلْوِهَا وَمُرِّهَا»

ترجمہ Book - حدیث 87

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: تقدیر سے متعلق احکام ومسائل جناب شعبی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب حضرت عدی بن حاتم ؓ کوفہ تشریف لائے تو کوفہ کے چند فقہاء کی معیت میں ہم بھی حاضر خدمت ہوئے، ہم نے ان سے عرض کیا: آپ نے جو کچھ اللہ کے رسول ﷺ سے سنا ہے، ہمیں بھی سنایئے۔ انہوں نے فرمایا: میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ ﷺ نے فرمایا:‘‘عدی بن حاتم! اسلام قبول کرلے، سلامت رہے گا۔’’ میں نے کہا: اسلام کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا:‘‘ یہ کہ تو گواہی دے کہ اللہ کے سوال کوئی معبود برحق نہیں اور میں(محمدﷺ) اللہ کا رسول ہوں اور تو ہر قسم کی، اچھی بری ،شیریں و تلخ تقدیر پر ایمان لائے۔ ’’