Book - حدیث 867

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ صحیح حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الضَّرِيرُ قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ: قُلْتُ: لَأَنْظُرَنَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يُصَلِّي، «فَقَامَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا أُذُنَيْهِ، فَلَمَّا رَكَعَ رَفَعَهُمَا مِثْلَ ذَلِكَ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَهُمَا مِثْلَ ذَلِكَ»

ترجمہ Book - حدیث 867

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: رکوع کو جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت ہاتھ اٹھانا(رفع الیدین کرنا) سیدنا وائل بن حجر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے دل میں کہا کہ میں رسول اللہ ﷺ کو ( توجہ سے ) دیکھوں گا کہ آپ کس طرح نماز پڑھتے ہیں۔ ( میں نے دیکھا کہ ) رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے، قبلہ کی طرف منہ کیا، اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے حتی کہ وہ آپ کے کانوں کے برابر ہوگئے۔ جب آپ نے رکوع کیا تو پھر انہیں اسی طرح اٹھایا جب رکوع سے سر اٹھایا تو اسی طرح انہیں بلند کیا۔