Book - حدیث 863

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ سَهْلٍ السَّاعِدِيُّ، قَالَ: اجْتَمَعَ أَبُو حُمَيْدٍ، وَأَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ، وَسَهْلُ بْنُ سَعْدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، فَذَكَرُوا صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ: أَنَا أَعْلَمُكُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «قَامَ، فَكَبَّرَ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ رَفَعَ حِينَ كَبَّرَ لِلرُّكُوعِ، ثُمَّ قَامَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَاسْتَوَى حَتَّى رَجَعَ كُلُّ عَظْمٍ إِلَى مَوْضِعِهِ»

ترجمہ Book - حدیث 863

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: رکوع کو جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت ہاتھ اٹھانا(رفع الیدین کرنا) سیدنا عباس بن سہل ساعدی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سیدنا ابو حمید (ساعدی) سیدنا ابو اسید ساعدی ،سیدنا سہل بن سعد اور سیدنا محمد بن مسلمہ ؓم (ایک مجلس میں )جمع ہوگئے۔ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی نماز کا تذکرہ کیا تو ابو حمید ؓ نے فرمایا: تم سب سے زیادہ میں اللہ کے رسول ﷺ کی نماز سے واقف ہوں۔ رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے تو ( اللہ اکبر) کہا اور رفع الیدین کیا۔ پھر جب رکوع کے لئے ( اللہ اکبر) کہا تو رفع الیدین کیا، پھر کھڑے ہوئے تو رفع الیدین کیا، اور سیدھے کھڑے ہوگئے حتی کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر واپس آگئی۔
تشریح : رکوع سے اٹھ کر بالکل سیدھا کھڑا ہونا ضروری ہے۔پوری طرح کھڑا ہوجائے بغیر جلدی سے سجدہ میں چلے جانا خلاف سنت ہے۔ہر ہڈی کے اپنی جگہ پہنچ جانے کا یہی مطلب ہے۔ رکوع سے اٹھ کر بالکل سیدھا کھڑا ہونا ضروری ہے۔پوری طرح کھڑا ہوجائے بغیر جلدی سے سجدہ میں چلے جانا خلاف سنت ہے۔ہر ہڈی کے اپنی جگہ پہنچ جانے کا یہی مطلب ہے۔