Book - حدیث 84

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الْقَدَرِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ فَذَكَرَ لَهَا شَيْئًا مِنْ الْقَدَرِ فَقَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ تَكَلَّمَ فِي شَيْءٍ مِنْ الْقَدَرِ سُئِلَ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَنْ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ لَمْ يُسْأَلْ عَنْهُ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَاهُ حَازِمُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شَيْبَانَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ

ترجمہ Book - حدیث 84

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: تقدیر سے متعلق احکام ومسائل سیدنا عبداللہ بن ابی مُلیکہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ سیدہ عائشہ ؓا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے تقدیر کے بارے میں کچھ کہا، تو ام المومنین ؓا نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فر رہے تھے:‘‘ جو شخص تقدیر کے بارے میں گفتگو کرے گا، اس سے قیامت کے دن اس کے بارے میں سوال ہوگا اور جو شخص اس موضوع پر کلام نہیں کرے گا اسے سے قیامت کے دن اس کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا۔’’ ابو الحسن القطان نے کہا: ہمیں خازم بن یحیی نے انہیں عبدالملک بن سنان نے انہیں یحیی بن عثمان نے اسی( مالک بن اسماعیل) کی مثل روایت بیان کی۔