Book - حدیث 829

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الْجَهْرِ بِالْآيَةِ أَحْيَانًا فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ صحیح حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِنَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ، وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا»

ترجمہ Book - حدیث 829

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: ظہراورعصرکی نمازمیں کبھی کبھارکوئی آیت آواز سے پڑھ دینا سیدنا ابو قتادہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمیں نماز پڑھاتے ہوئے ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں قراءت کرتے تھے اور کبھی کبھی ہمیں آیت سنا دیتے تھے۔
تشریح : 1۔سری نماز میں کوئی آیت یا لفظ آوازسے پڑھنے سے نماز میں نقص نہیں آتا۔2۔ممکن ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس انداز سے قراءت کااظہار اس لئے کرتے ہوں کہ صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین کو معلوم ہوجائے کہ سری نماز میں فاتحہ کے بعد کسی بھی مقام سے قراءت کی جاسکتی ہے۔واللہ اعلم۔ 1۔سری نماز میں کوئی آیت یا لفظ آوازسے پڑھنے سے نماز میں نقص نہیں آتا۔2۔ممکن ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس انداز سے قراءت کااظہار اس لئے کرتے ہوں کہ صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین کو معلوم ہوجائے کہ سری نماز میں فاتحہ کے بعد کسی بھی مقام سے قراءت کی جاسکتی ہے۔واللہ اعلم۔