Book - حدیث 828

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ ضعیف لكن المرفوع منه له طريق آخر عند مسلم حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدٌ الْعَمِّيُّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: اجْتَمَعَ ثَلَاثُونَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: تَعَالَوْا حَتَّى نَقِيسَ قِرَاءَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِيمَا لَمْ يَجْهَرْ فِيهِ مِنَ الصَّلَاةِ، فَمَا اخْتَلَفَ مِنْهُمْ رَجُلَانِ، فَقَاسُوا قِرَاءَتَهُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مِنَ الظُّهْرِ، بِقَدْرِ ثَلَاثِينَ آيَةً، وَفِي الرَّكْعَةِ الْأُخْرَى قَدْرَ النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ، وَقَاسُوا ذَلِكَ فِي الْعَصْرِ، عَلَى قَدْرِ النِّصْفِ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ الْأُخْرَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ

ترجمہ Book - حدیث 828

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: ظہر اور عصر کی نمازوں میں قرأت سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:( ایک بار) تیس بدری صحابہ ؓم (ایک جگہ) جمع ہوگئے۔ انہوں نے (آپس میں) کہا: آیئے، رسول اللہ ﷺ کی سری نمازوں میں قراءت (کی مقدار کا اندازہ کریں۔ ان میں سے کسی دو میں اختلاف نہیں ہوا، ( اور انہوں نے بالاتفاق فیصلہ دیا) ان کا اندازہ یہ تھا کہ رسول اللہ ﷺ کی قرائت ظہر کی پہلی رکعت میں تیس آیتوں کے برابر ہوتی تھی اور دوسری رکعت میں اس سے نصف اور عصر کی نماز کے بارے میں ان کا اندازہ یہ تھا کہ وہ ظہر کی آخری رکعتوں سے نصف ہوتی تھی۔
تشریح : مذکورہ بالا روایات سند ا ضعیف ہے۔ تاہم معناًصحیح ہے کہ جیسا کہ صحیح مسلم میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے۔انھوں نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں تیس تیس آیات کے برابر قراءت کرتے تھے۔اور پچھلی رکعتوں میں پندرہ آیتوں کے برابر یا فرمایا۔اس (تیس)سے نصف اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سے ہر رکعت میں پندرہ آیتوں کے برابر قراءت کرتے تھے۔اور پچھلی دو رکعتوں میں اس سے نصف۔دیکھئے۔(صحیح مسلم الصلاۃ باب القراۃ فی الظھر والعصر۔حدیث 452) مذکورہ بالا روایات سند ا ضعیف ہے۔ تاہم معناًصحیح ہے کہ جیسا کہ صحیح مسلم میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے۔انھوں نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں تیس تیس آیات کے برابر قراءت کرتے تھے۔اور پچھلی رکعتوں میں پندرہ آیتوں کے برابر یا فرمایا۔اس (تیس)سے نصف اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سے ہر رکعت میں پندرہ آیتوں کے برابر قراءت کرتے تھے۔اور پچھلی دو رکعتوں میں اس سے نصف۔دیکھئے۔(صحیح مسلم الصلاۃ باب القراۃ فی الظھر والعصر۔حدیث 452)