Book - حدیث 821

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُخَوَّلٍ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ: الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ، وَهَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ

ترجمہ Book - حدیث 821

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جمعہ کے د ن نماز فجرمیں قراءت سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں (الٓمّ تَنْزِيْلُ ) اور (هَلْ اَتٰى عَلَي الْاِنْسَانِ) پڑھا کرتے تھے۔
تشریح : 1۔ائمہ مساجد کو چاہیے کہ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں یہ سورتیں پڑھا کریں۔اگرچہ کوئی اور سورت پڑھنے سے بھی نماز درست ہوگی۔لیکن ان سورتوں کا پڑھنا مسنون ہے۔2۔اس میں شاید یہ حکمت ہوگی کہ ان دونوں صورتوں میں انسان کی پیدائش خاتمہ آدمعلیہ السلام جنت دوزخ اور قیامت کا زکر ہے۔ یہ سب باتیں جمعہ کے دن ہونے والی ہیں اور کچھ ہوچکی ہیں۔ 1۔ائمہ مساجد کو چاہیے کہ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں یہ سورتیں پڑھا کریں۔اگرچہ کوئی اور سورت پڑھنے سے بھی نماز درست ہوگی۔لیکن ان سورتوں کا پڑھنا مسنون ہے۔2۔اس میں شاید یہ حکمت ہوگی کہ ان دونوں صورتوں میں انسان کی پیدائش خاتمہ آدمعلیہ السلام جنت دوزخ اور قیامت کا زکر ہے۔ یہ سب باتیں جمعہ کے دن ہونے والی ہیں اور کچھ ہوچکی ہیں۔