Book - حدیث 820

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: قَرَأَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ: بِالْمُؤْمِنُونَ فَلَمَّا أَتَى عَلَى ذِكْرِ عِيسَى، أَصَابَتْهُ شَرْقَةٌ، فَرَكَعَ يَعْنِي سَعْلَةً

ترجمہ Book - حدیث 820

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: نماز فجرمیں قراءت کا بیان سیدنا عبداللہ بن سائب ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے صبح کی نماز میں سورة المومنوں تلاوت فرمائی، جب سیدنا عیسٰی علیہ السلام کا ذکر آیا تو آپ ﷺ کو کھانسی آگئی تو آپ رکوع میں چلے گئے۔
تشریح : 1۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زکر سورہ مومنون کی آیت (50) میں وارد ہے۔جہاں تین رکوع مکمل ہوتے ہیں۔گویا رسول اللہﷺ مزید تلاوت کرنا چاہتے تھے۔لیکن کھانسی کی وجہ سے تلاوت ختم کردی۔اس سے بھی حدیث 818 کی تایئد ہوتی ہے۔جس میں ساٹھ سے سو تک آیات پڑھنے کازکر ہے۔2۔اس روایت سے یہ بھی ثابت ہوا کہ نماز میں پوری سورت کاپڑھنا لازم نہیں۔3۔اگردوران قراءت میں امام کو کوئی ایساعارضہ پیش آجائے کہ قراءت کو جاری رکھنا مشکل ہوتو اسے قراءت ختم کرکے رکوع میں چلے جانا چاہیے۔ 1۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زکر سورہ مومنون کی آیت (50) میں وارد ہے۔جہاں تین رکوع مکمل ہوتے ہیں۔گویا رسول اللہﷺ مزید تلاوت کرنا چاہتے تھے۔لیکن کھانسی کی وجہ سے تلاوت ختم کردی۔اس سے بھی حدیث 818 کی تایئد ہوتی ہے۔جس میں ساٹھ سے سو تک آیات پڑھنے کازکر ہے۔2۔اس روایت سے یہ بھی ثابت ہوا کہ نماز میں پوری سورت کاپڑھنا لازم نہیں۔3۔اگردوران قراءت میں امام کو کوئی ایساعارضہ پیش آجائے کہ قراءت کو جاری رکھنا مشکل ہوتو اسے قراءت ختم کرکے رکوع میں چلے جانا چاہیے۔