Book - حدیث 804

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيُّ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَسْتَفْتِحُ صَلَاتَهُ يَقُولُ: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ»

ترجمہ Book - حدیث 804

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: نمازشروع کرنے کا بیان سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ‘‘رسول اللہ ﷺ جب نماز شروع کرتے تو یہ دعا پڑھتے :‘‘ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ’’‘‘اے اللہ! تو پاک ہے ، ہم تیری تعریف کے ساتھ تیری پاکیزگی بیان کرتے ہیں اور تیرا نام برکتوں والا ہے، اور تیری شان بلند ہے، اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔’’
تشریح : تکبیر تحریمہ کے بعد پڑھنے کےلئے رسول اللہ ﷺ سے متعدد دعایئں مروی ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی دعا پڑھی جاسکتی ہے۔بہتر ہے کہ کبھی کوئی دُعا پڑھی جائے۔کبھی کوئی۔ تکبیر تحریمہ کے بعد پڑھنے کےلئے رسول اللہ ﷺ سے متعدد دعایئں مروی ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی دعا پڑھی جاسکتی ہے۔بہتر ہے کہ کبھی کوئی دُعا پڑھی جائے۔کبھی کوئی۔