Book - حدیث 789

كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ فِي جَمَاعَةٍ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ رُسْتَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي جَمَاعَةٍ تَفْضُلُ عَلَى صَلَاةِ الرَّجُلِ وَحْدَهُ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً»

ترجمہ Book - حدیث 789

کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل باب: نماز با جماعت کی فضیلت سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’آدمی کا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا ،آدمی کے اکیلے نماز پڑھنے سے ستائیس درجے زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔‘‘
تشریح : جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے پچیس نمازوں کا ثواب ملتا ہےیا ستائیس نمازوں کا؟ دونوں مفہوم کی احادیث مروی ہیں۔اس کے بارے میں علمائے کرام نے فرمایا ہے کہ اس کا تعلق نماز کی ادائیگی عمدہ ہونے خشوع و خضوع اور آداب و شرائط کے ساتھ ادا کرنے سے ہے۔کسی کو پچیس گنا ثواب ملتا ہے اور کسی کو ستائیس گنا۔بعض علماء نے فرمایا ہے کہ پہلے اللہ تعالی نے پچیس گنا ثواب کا وعدہ فرمایا تو نبی اکرم ﷺ نے اس کے مطابق امت کو بتادیا۔بعد میں اللہ تعالی نے ثواب میں اضافہ کرکے ستائیس گنا کردیا تو نبی ﷺ نی اس کے مطابق خبردے دی۔واللہ اعلم۔ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے پچیس نمازوں کا ثواب ملتا ہےیا ستائیس نمازوں کا؟ دونوں مفہوم کی احادیث مروی ہیں۔اس کے بارے میں علمائے کرام نے فرمایا ہے کہ اس کا تعلق نماز کی ادائیگی عمدہ ہونے خشوع و خضوع اور آداب و شرائط کے ساتھ ادا کرنے سے ہے۔کسی کو پچیس گنا ثواب ملتا ہے اور کسی کو ستائیس گنا۔بعض علماء نے فرمایا ہے کہ پہلے اللہ تعالی نے پچیس گنا ثواب کا وعدہ فرمایا تو نبی اکرم ﷺ نے اس کے مطابق امت کو بتادیا۔بعد میں اللہ تعالی نے ثواب میں اضافہ کرکے ستائیس گنا کردیا تو نبی ﷺ نی اس کے مطابق خبردے دی۔واللہ اعلم۔