Book - حدیث 773

كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ بَابُ الدُّعَاءِ عِنْدَ دُخُولِ الْمَسْجِدِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ، فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خَرَجَ، فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ اعْصِمْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

ترجمہ Book - حدیث 773

کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل باب: مسجد میں داخل ہونے کی دعا سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص جب مسجد میں داخل ہو تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور کہے:(اللَّهُمَّ وَافْتَحْ لِى أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ )’’ اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘ اور جب باہر نکلے تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور کہے:(اللَّهُمَّ اعْصِمْنِى مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ) ’’ اے اللہ! مجھے مردود شیطان سے محفوظ رکھ۔‘‘ شیطان سے پناہ مانگنے میں یہ حکمت ہے کہ مسجد میں انسان اللہ کے ذکر اور عبادت میں مشغول ہوتا ہے جس کی وجہ سے شیطان کا داؤ نہیں لگتا لیکن جب انسان مسجد سے باہر نکالتا ہے تو شیطانوں کو موقع ملتا ہےکہ خریدوفروخت اور دیگر معاملات میں اسے گمراہ کرنے کی کوشش کریں۔چنانچہ اس وقت انسان کوضرورت ہوتی ہے کہ وہ اللہ تعالی کی حفاظت میں آجائےتاکہ شیطان کے شر سے محفوظ رہ سکے۔