Book - حدیث 770

كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ بَابُ الصَّلَاةَ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ وَمُرَاحِ الْغَنَمِ حسن صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ رَبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يُصَلَّى فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ، وَيُصَلَّى فِي مُرَاحِ الْغَنَمِ»

ترجمہ Book - حدیث 770

کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل باب: اونٹوں اور بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کا بیان سیدنا سبرہ بن معبد جہنی ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اونٹوں کے باڑوں میں نماز نہ پڑھی جائے، بکریوں کے باڑے میں پڑھ لی جائے۔‘‘