كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ بَابُ النَّوْمِ فِي الْمَسْجِدِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ يَعِيشَ بْنَ قَيْسِ بْنِ طِخْفَةَ، حَدَّثَهُ عَنْ أبيه وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْطَلِقُوا» فَانْطَلَقْنَا إِلَى بَيْتِ عَائِشَةَ، وَأَكَلْنَا وَشَرِبْنَا، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنْ شِئْتُمْ نِمْتُمْ هَاهُنَا، وَإِنْ شِئْتُمُ انْطَلَقْتُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ» قَالَ: فَقُلْنَا: بَلْ نَنْطَلِقُ إِلَى الْمَسْجِدِ
کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل باب: مسجد میں سونا جناب یعیش بن قیس بن طخفہ اپنے والد ؓ سے روایت کرتے ہیں ،وہ اصحاب صفہ میں سے تھے ،انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا: ’’آؤ چلیں۔ ‘‘ ہم سیدہ عائشہ ؓا کے گھر کی طرف روانہ ہوئے( وہاں جاکر) ہم نے کھایا پیا۔ (اس کے بعد) رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا: ’’چاہو تو یہاں سو رہو، چاہو تو مسجد میں چلے جاؤ‘‘۔ ہم نے عرض کیا: ہم تو مسجد میں ہی چلے جائیں گے۔