Book - حدیث 748

كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ بَابُ مَا يُكْرَهُ فِي الْمَسَاجِدِ ضعیف حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ جَبِيرَةَ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خِصَالٌ لَا تَنْبَغِي فِي الْمَسْجِدِ لَا يُتَّخَذُ طَرِيقًا وَلَا يُشْهَرُ فِيهِ سِلَاحٌ وَلَا يُنْبَضُ فِيهِ بِقَوْسٍ وَلَا يُنْشَرُ فِيهِ نَبْلٌ وَلَا يُمَرُّ فِيهِ بِلَحْمٍ نِيءٍ وَلَا يُضْرَبُ فِيهِ حَدٌّ وَلَا يُقْتَصُّ فِيهِ مِنْ أَحَدٍ وَلَا يُتَّخَذُ سُوقًا

ترجمہ Book - حدیث 748

کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل باب: مسجدوں میں جو کام مکروہ ہیں سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو کام مسجد میں کرنے مناسب نہیں، وہ یہ ہیں: اسے راہ گزر نہ بنایا جائے، اس میں کسی ہتھیار کی نمائش نہ کی جائے، کمان نہ پکڑی جائے،( ترکش سے) تیر نہ نکالے جائیں، اس میں کچا گوشت نہ لے جایا جائے،( مجرم پر) حد نہ لگائی جائے، کسی سے قصاص نہ لیا جائے اور اسے بازار نہ بنایا جائے(خریدو فروخت نہ کی جائے۔)‘‘