Book - حدیث 743

كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ بَابُ أَيْنَ يَجُوزُ بِنَاءُ الْمَسَاجِدِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ الدَّلَّالُ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيَاضٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَمَرَهُ أَنْ يَجْعَلَ مَسْجِدَ الطَّائِفِ حَيْثُ كَانَ طَاغِيَتُهُمْ»

ترجمہ Book - حدیث 743

کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل باب: مسجد کس جگہ بنانا جائز ہے؟ سیدنا عثمان بن العاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں طائف میں اس جگہ مسجد بنانے کا حکم دیا ،جہاں ان کا بت ہوا کرتا تھا۔
تشریح : یہ روایت تو سنداً ضعیف ہے لیکن اس میں بیان کردہ بات دوسرے دلائل کی رو سے صحیح ہے۔طائف کی یہ مسجد بھی وہیں تعمیر ہوئی تھی جہاں لات کا بت خانہ اور آستانہ تھا۔معلوم ہوا کہ حکومت اسلامیہ میں کفار کے معاہد کو مساجد میں تبدیل کرنا جائز ہے بالخصوص اس صورت میں جبکہ کسی ملک کو فتح کیا جائے۔نیز تاریخی طور پر یہ بھی ثابت ہے کہ عالمگیر بادشاہ نے بھی ہندوستان میں کفار کے معاہد پر مساجد تعمیر کروائیں دیکھیے: عون المعبود۔ یہ روایت تو سنداً ضعیف ہے لیکن اس میں بیان کردہ بات دوسرے دلائل کی رو سے صحیح ہے۔طائف کی یہ مسجد بھی وہیں تعمیر ہوئی تھی جہاں لات کا بت خانہ اور آستانہ تھا۔معلوم ہوا کہ حکومت اسلامیہ میں کفار کے معاہد کو مساجد میں تبدیل کرنا جائز ہے بالخصوص اس صورت میں جبکہ کسی ملک کو فتح کیا جائے۔نیز تاریخی طور پر یہ بھی ثابت ہے کہ عالمگیر بادشاہ نے بھی ہندوستان میں کفار کے معاہد پر مساجد تعمیر کروائیں دیکھیے: عون المعبود۔