Book - حدیث 737

كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ بَابُ مَنْ بَنَى لِله مَسْجِدًا ضعیف حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ ابْنِ لَهِيعَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ بَنَى مَسْجِدًا مِنْ مَالِهِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ

ترجمہ Book - حدیث 737

کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل باب: اللہ کی رضا کے لیے مسجد تعمیر کرنے والے کا ثواب سیدنا علی ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے اپنے مال سے اللہ کے لئے مسجد تعمیر کی، اللہ تعالیٰ کے لئے جنت میں گھر تیار کرے گا۔‘‘
تشریح : مذکورہ بالا روایت سنداً ضعیف ہے لیکن معناً صحیح ہے کیونکہ مسئلہ وہی ہے جو گزشتہ حدیث میں بیان ہو ا ہے۔ مذکورہ بالا روایت سنداً ضعیف ہے لیکن معناً صحیح ہے کیونکہ مسئلہ وہی ہے جو گزشتہ حدیث میں بیان ہو ا ہے۔