Book - حدیث 735

كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ بَابُ مَنْ بَنَى لِله مَسْجِدًا صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَعْفَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ جَمِيعًا، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ الْعَدَوِيِّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ بَنَى مَسْجِدًا يُذْكَرُ فِيهِ اسْمُ اللَّهُ، بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ»

ترجمہ Book - حدیث 735

کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل باب: اللہ کی رضا کے لیے مسجد تعمیر کرنے والے کا ثواب سیدنا عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا: ’’جس نے مسجد کی تعمیر کی، جس میں اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر تیار کرے گا۔‘‘
تشریح : "1۔اللہ کے ذکر سے مراد نماز کی ادائیگی بھی ہے اور دیگر اذکار وظائف بھی۔اس کے علاوہ اس میں وعظ وتبلیغ اور درس وتدریس بھی شامل ہے۔ 2۔مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والے کے لیے یہ عظیم خوشخبری ہےکہ اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں گھر بناتا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص جنت میں ضرور داخل ہوگا۔" "1۔اللہ کے ذکر سے مراد نماز کی ادائیگی بھی ہے اور دیگر اذکار وظائف بھی۔اس کے علاوہ اس میں وعظ وتبلیغ اور درس وتدریس بھی شامل ہے۔ 2۔مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والے کے لیے یہ عظیم خوشخبری ہےکہ اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں گھر بناتا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص جنت میں ضرور داخل ہوگا۔"