Book - حدیث 733

كِتَابُ الْأَذَانِ وَالسُّنَّةُ فِيهِ بَابُ إِذَا أَذَّنَ وَأَنْتَ فِي الْمَسْجِدِ فَلَا تَخْرُجْ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ قَالَ كُنَّا قُعُودًا فِي الْمَسْجِدِ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَأَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ الْمَسْجِدِ يَمْشِي فَأَتْبَعَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ بَصَرَهُ حَتَّى خَرَجَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ Book - حدیث 733

کتاب: آذان کے مسائل اور اس کا طریقہ باب: اذان کے بعد مسجد سے نکلنے کی ممانعت کابیان جناب ابو شعثاء ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم سیدنا ابو ہریرہ ؓ کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ۔(اسی اثناء میں) مؤذن نے اذان کہی۔ ایک آدمی مسجد سے اٹھا اور چل دیا۔ سیدنا ابو ہریرہ ؓ اس کی طرف دیکھتے رہے حتی کہ وہ مسجد سے نکل گیا۔ تب سیدنا ابو ہریرہ ؓ نے فرمایا: اس شخص نے سیدنا ابو القاسم ﷺ کی حکم عدولی کی ہے۔
تشریح : اذان کے بعد بلاعذر مسجد سے نکلنا منع ہے البتہ کوئی معقول عذر ہوتو پھر گنجائش ہے۔ اذان کے بعد بلاعذر مسجد سے نکلنا منع ہے البتہ کوئی معقول عذر ہوتو پھر گنجائش ہے۔