Book - حدیث 728

كِتَابُ الْأَذَانِ وَالسُّنَّةُ فِيهِ بَابُ فَضْلِ الْأَذَانِ وَثَوَابِ الْمُؤَذِّنِينَ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَذَّنَ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَكُتِبَ لَهُ بِتَأْذِينِهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ سِتُّونَ حَسَنَةً وَلِكُلِّ إِقَامَةٍ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً

ترجمہ Book - حدیث 728

کتاب: آذان کے مسائل اور اس کا طریقہ باب: اذان کی فضیلت اور مؤذنوں کاثواب سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص بارہ برس تک اذان دیتا ہے، اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے، اور اس کے لئے روزانہ اذان کے عوض ساٹھ نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور ہر اقامت کے عرض تیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ ‘‘
تشریح : فائدہ: محض اللہ کی رضا کے لیے پابندی کے ساتھ اذان دینا ایک مشکل کام ہے جسے وہی شخص انجام دے سکتا ہے جس کے دل میں ایمان موجود ہواور مسلسل بارہ سال تک یہ ذمہ داری نبھانا تو بہت ہی حوصلہ کا کام ہے جسے اللہ تعالی کی خاص توفیق کے بغیر انجام دینا ممکن نہیں،اس لیے یہ فریضہ ادا کرنے والے کے لیے یہ عظیم خوشخبری دی گئی ہے۔یہ روایت بعض کے نزدیک صحیح ہے۔ فائدہ: محض اللہ کی رضا کے لیے پابندی کے ساتھ اذان دینا ایک مشکل کام ہے جسے وہی شخص انجام دے سکتا ہے جس کے دل میں ایمان موجود ہواور مسلسل بارہ سال تک یہ ذمہ داری نبھانا تو بہت ہی حوصلہ کا کام ہے جسے اللہ تعالی کی خاص توفیق کے بغیر انجام دینا ممکن نہیں،اس لیے یہ فریضہ ادا کرنے والے کے لیے یہ عظیم خوشخبری دی گئی ہے۔یہ روایت بعض کے نزدیک صحیح ہے۔