Book - حدیث 714

كِتَابُ الْأَذَانِ وَالسُّنَّةُ فِيهِ بَابُ السُّنَّةِ فِي الْأَذَانِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ كَانَ آخِرُ مَا عَهِدَ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا أَتَّخِذَ مُؤَذِّنًا يَأْخُذُ عَلَى الْأَذَانِ أَجْرًا

ترجمہ Book - حدیث 714

کتاب: آذان کے مسائل اور اس کا طریقہ باب: اذان کا طریقہ سیدنا عثمان بن ابی العاص ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے مجھے سب سے آخر میں جو وصیت فرمائی تھی ، وہ یہ تھی کہ میں ایسا مؤذن مقرر نہ کروں، جو اذان دینے کی اجرت وصول کرے۔
تشریح : 1۔مؤذن کا تقرر امام کا منصب ہے۔ 2۔حضرت عثمان بن العاص رضی اللہ عنہ کو رسول اللہﷺ نے یہ نصیحت اس وقت فرمائی تھی جب انھیں ان کے قبیلے کا امام مقرر کیا تھا۔ دیکھیے : سنن ابن داود الصلاة باب اخذ الاجر علي التاذين حديث :٥٣١ وسنن النسائي الاذان باب اتخاذ الموذن الذي لا ياخذ علي اذانه اجرا حديث:٦٧٣) 2۔اجتماعی خدمت میں افضل یہ ہے کہ اجرت نہ لی جائے،تاہم اس کی خدمت کا مناسب معاوضہ دیا جائے تو مناسب ہےجیسے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جب خلافت کا منصب سنبھالا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ امیر المومنین کے ضروری اخراجات بیت المال سے پورے کئے جائیں گے تاہم حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے وفات کے وقت وصول شدہ تنخواہ واپس کردینے کی وصیت فرمائی تاکہ ان کی یہ اجتماعی خدمت فی سبیل اللہ شمار ہو 1۔مؤذن کا تقرر امام کا منصب ہے۔ 2۔حضرت عثمان بن العاص رضی اللہ عنہ کو رسول اللہﷺ نے یہ نصیحت اس وقت فرمائی تھی جب انھیں ان کے قبیلے کا امام مقرر کیا تھا۔ دیکھیے : سنن ابن داود الصلاة باب اخذ الاجر علي التاذين حديث :٥٣١ وسنن النسائي الاذان باب اتخاذ الموذن الذي لا ياخذ علي اذانه اجرا حديث:٦٧٣) 2۔اجتماعی خدمت میں افضل یہ ہے کہ اجرت نہ لی جائے،تاہم اس کی خدمت کا مناسب معاوضہ دیا جائے تو مناسب ہےجیسے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جب خلافت کا منصب سنبھالا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ امیر المومنین کے ضروری اخراجات بیت المال سے پورے کئے جائیں گے تاہم حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے وفات کے وقت وصول شدہ تنخواہ واپس کردینے کی وصیت فرمائی تاکہ ان کی یہ اجتماعی خدمت فی سبیل اللہ شمار ہو