Book - حدیث 703

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ النَّهْيِ عَنِ النَّوْمِ قَبْلَ صَلَاةٍ الْعِشَاءِ، وَعَنِ الْحَدِيثِ بَعْدَهَا صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبٍ وَعَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ جَدَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّمَرَ بَعْدَ الْعِشَاءِ يَعْنِي زَجَرَنَا

ترجمہ Book - حدیث 703

کتاب: نماز سے متعلق احکام ومسائل باب: عشاء کی نماز سے پہلے سونا اور عشاء کی بعد باتیں کرنا ممنوع ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں عشاء کے بعد باتیں کرنے سے سختی سے منع کیا ہے۔
تشریح : 1۔اس روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے دیگر شواہد کی بناء پر اسے حسن قرار دیا ہے۔دیکھیے:( الموسوعة الحديثية مسند الامام احمد بن حنبل :٢١٢ّ٦ ٢١٣ّو الصحيحة رقم:٣٤٥٣) 2۔ اس سے مراد عربوں کی قدیم عادت کے مطابق رات کو شعر وشاعری اور قصہ گوئی کی محفلیں برپا کرناہے بامقصد اور ضروری بات چیت منع نہیں۔ 1۔اس روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے دیگر شواہد کی بناء پر اسے حسن قرار دیا ہے۔دیکھیے:( الموسوعة الحديثية مسند الامام احمد بن حنبل :٢١٢ّ٦ ٢١٣ّو الصحيحة رقم:٣٤٥٣) 2۔ اس سے مراد عربوں کی قدیم عادت کے مطابق رات کو شعر وشاعری اور قصہ گوئی کی محفلیں برپا کرناہے بامقصد اور ضروری بات چیت منع نہیں۔