Book - حدیث 702

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ النَّهْيِ عَنِ النَّوْمِ قَبْلَ صَلَاةٍ الْعِشَاءِ، وَعَنِ الْحَدِيثِ بَعْدَهَا صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا نَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الْعِشَاءِ وَلَا سَمَرَ بَعْدَهَا

ترجمہ Book - حدیث 702

کتاب: نماز سے متعلق احکام ومسائل باب: عشاء کی نماز سے پہلے سونا اور عشاء کی بعد باتیں کرنا ممنوع ہے سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ عشاء کی نماز سے پہلے سوتے نہیں تھے، اور عشاء کے بعد باتیں نہیں کرتے تھے۔
تشریح : فائدہ: ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کی عمودی عادت مبارکہ بیان کی ہے ورنہ بعض اوقات عشاء کے بعد آپ ﷺ کا بات چیت کرنا اور نصیحت کرنا احادیث سے ثابت ہے۔ فائدہ: ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کی عمودی عادت مبارکہ بیان کی ہے ورنہ بعض اوقات عشاء کے بعد آپ ﷺ کا بات چیت کرنا اور نصیحت کرنا احادیث سے ثابت ہے۔