كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ النَّهْيِ عَنِ النَّوْمِ قَبْلَ صَلَاةٍ الْعِشَاءِ، وَعَنِ الْحَدِيثِ بَعْدَهَا صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَعَبْدُ الْوَهَّابِ قَالُوا حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ سَيَّارِ بْنِ سَلَامَةَ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَحِبُّ أَنْ يُؤَخِّرَ الْعِشَاءَ وَكَانَ يَكْرَهُ النَّوْمَ قَبْلَهَا وَالْحَدِيثَ بَعْدَهَا
کتاب: نماز سے متعلق احکام ومسائل
باب: عشاء کی نماز سے پہلے سونا اور عشاء کی بعد باتیں کرنا ممنوع ہے
سیدنا ابو برزہ اسلمی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ عشاء کی نماز کو دیر سے پڑھنا پسند کرتے تھے، اور اس سے پہلے سونا اور اس کے بعد باتیں کرنا ناپسند فرماتے تھے۔
تشریح :
1۔عشاء کی نماز سے پہلے سوجانے سے خطرہ ہے کہ نماز کے لیے آنکھ نہ کھلےاور نماز فوت ہوجائے یاآنکھ کھلے تو سستی کا غلبہ ہو جس کی وجہ سے عشاءکی نماز توجہ اور دل جمعی کے ساتھ نہ پڑھی جاسکے۔اس لیے نماز پڑھ کر سونا چاہیے۔
2۔ عشاء کے بعد باتیں کرنا بھی اس لیے نامناسب ہے کہ اس کی وجہ سے نماز فجر کے لیے اٹھنے میں تاخیر ہوجانے کا خطرہ ہے البتہ کوئی ضروری بات چیت یا علمی مسائل کابیان اور وعظ ونصیحت جائز ہے۔( صحیح البخاری العلم باب العلم والعظمة بااليل وباب السمر في العلم حديث:١١٥ ١١٦)
تاہم خیال رکھنا چاہیے کہ اس کا سلسلہ زیادہ طویل نہ ہوجائے تاکہ فجر کی نماز بروقت ادا کی جاسکے۔بنا بریں دینی وتبلیغی جلسوں کا رات گئے تک جاری رہنا شرعاًمحل نظر ہے۔اس عام رواج کو بدلنے کی ضرورت ہے۔