Book - حدیث 693

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ وَقْتِ صَلَاةِالْعِشاَءِ صحیح حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى اللَّيْثِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ ثُمَّ لَمْ يَخْرُجْ حَتَّى ذَهَبَ شَطْرُ اللَّيْلِ فَخَرَجَ فَصَلَّى بِهِمْ ثُمَّ قَالَ إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَنَامُوا وَأَنْتُمْ لَمْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمْ الصَّلَاةَ وَلَوْلَا الضَّعِيفُ وَالسَّقِيمُ أَحْبَبْتُ أَنْ أُؤَخِّرَ هَذِهِ الصَّلَاةَ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ

ترجمہ Book - حدیث 693

کتاب: نماز سے متعلق احکام ومسائل باب: نماز عشاء کا وقت سیدنا ابو سعید ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی( عشاء کی نماز کے لئے) باہر تشریف نہ لائے یہاں تک کہ آدھی رات گزر گئی، پھر آپ باہر تشریف لائے اور انہیں نماز پڑھائی۔ پھر فرمایا: ’’لوگوں نے نماز پڑھ لی اور سو گئے اور تم جب تک نماز کا انتظار کرتے رہے، نماز ہی میں رہے۔ اگر کمزور اور بیمار افراد نہ ہوتے تو مجھے یہی پسند تھا کہ اس نماز کو آدھی رات تک مؤخر کروں۔‘‘