كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ صحیح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ إِذَا تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ
کتاب: نماز سے متعلق احکام ومسائل
باب: نماز مغرب کا وقت
سیدنا سلمہ بن اکوع ؓ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی اقتدا میں نمازمغرب اس وقت ادا کرتے تھ ،جب سورج اوٹ میں چھپ جاتا ۔
تشریح :
فائدہ: اوٹ(پردے) میں چھپ جانے کا مطلب یہ ہےکہ سورج کی ٹکیہ پوری طرح غروب ہوجاتی اور اس کا کوئی کنارہ نظر نہیں آتا یعنی سورج مکمل طور پر غروب ہونے پر نماز مغرب کا وقت شروع ہوتا ہے۔
فائدہ: اوٹ(پردے) میں چھپ جانے کا مطلب یہ ہےکہ سورج کی ٹکیہ پوری طرح غروب ہوجاتی اور اس کا کوئی کنارہ نظر نہیں آتا یعنی سورج مکمل طور پر غروب ہونے پر نماز مغرب کا وقت شروع ہوتا ہے۔