Book - حدیث 683

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الْعَصْرِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ فِي حُجْرَتِي لَمْ يُظْهِرْهَا الْفَيْءُ بَعْدُ

ترجمہ Book - حدیث 683

کتاب: نماز سے متعلق احکام ومسائل باب: نماز عصر کا وقت سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے عصر کی نماز ادا فرمائی اور ابھی میرے صحن میں دھوپ موجود تھی، ابھی سایہ( دیوار پر) نہ چڑھا تھا۔
تشریح : اس سے معلوم ہو کہ نبی ﷺ نے عصر کی نماز جلدی ادا فرمائی کیونکہ اگر دیر کی جائے تو سایہ پورے صحن میں پھیل جائے گااور دیوار پر چڑھنا شروع ہو جائے گا۔ اس سے معلوم ہو کہ نبی ﷺ نے عصر کی نماز جلدی ادا فرمائی کیونکہ اگر دیر کی جائے تو سایہ پورے صحن میں پھیل جائے گااور دیوار پر چڑھنا شروع ہو جائے گا۔