Book - حدیث 670

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الْفَجْرِ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَالْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا قَالَ تَشْهَدُهُ مَلَائِكَةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ

ترجمہ Book - حدیث 670

کتاب: نماز سے متعلق احکام ومسائل باب: فجر کی نماز کا وقت سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے آیات کریمہ :﴿ وَ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ ۭ اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُوْدًا ﴾’’ اور فجر کی تلاوت یقیناً فجر کی نماز میں۔۔۔ فرشتے۔۔۔ حاضر ہوتے ہیں۔‘‘ کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: ’’اس میں رات اور دن کے فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔‘‘
تشریح : 1۔اس سے نماز فجر کی فضیلت اور اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔اس فضیلت میں اس کے ساتھ عصر کی نماز بھی شریک ہے۔ 2۔فرشتوں کی حاضری کی وضاحت حضرت ابو پریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی درج ذیل حدیث سے ہوتی ہے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمھارے اندر اپنی اپنی باری پر کچھ فرشتے رات کو اور کچھ فرشتے دن کو آتے ہیں۔اور وہ (دونوں گروہ) فجر اور عسر کی نماز میں (باہم)جمع ہوتے ہیں پھر جو فرشتے رات کو تمھارے ساتھ رہے ہیں(فجر کی نماز کے بعد) اوپر (آسمانوں میں) چلے جاتے ہیں۔ان سے ان کا رب سوال کرتا ہے حالانکہ اس زیادہ علم ہے (فرماتا ہے)تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے انھیں اس حال میں چھوڑا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ (صحيح مسلم المساجد ومواضع الصلاة باب فضل صلاتي الصبح والعصر والمحافظه عليهما حديث:٦٣٢) فرشتوں کی گواہی سے مومنوں کی شان وعظمت ظاہر ہوتی ہے۔ 1۔اس سے نماز فجر کی فضیلت اور اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔اس فضیلت میں اس کے ساتھ عصر کی نماز بھی شریک ہے۔ 2۔فرشتوں کی حاضری کی وضاحت حضرت ابو پریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی درج ذیل حدیث سے ہوتی ہے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمھارے اندر اپنی اپنی باری پر کچھ فرشتے رات کو اور کچھ فرشتے دن کو آتے ہیں۔اور وہ (دونوں گروہ) فجر اور عسر کی نماز میں (باہم)جمع ہوتے ہیں پھر جو فرشتے رات کو تمھارے ساتھ رہے ہیں(فجر کی نماز کے بعد) اوپر (آسمانوں میں) چلے جاتے ہیں۔ان سے ان کا رب سوال کرتا ہے حالانکہ اس زیادہ علم ہے (فرماتا ہے)تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے انھیں اس حال میں چھوڑا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ (صحيح مسلم المساجد ومواضع الصلاة باب فضل صلاتي الصبح والعصر والمحافظه عليهما حديث:٦٣٢) فرشتوں کی گواہی سے مومنوں کی شان وعظمت ظاہر ہوتی ہے۔