Book - حدیث 665

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَنْ تَوَضَّأَ فَتَرَكَ مَوْضِعًا لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ صحیح حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ تَوَضَّأَ وَتَرَكَ مَوْضِعَ الظُّفْرِ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوءَكَ

ترجمہ Book - حدیث 665

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: وضو کے دوران میں (بے احتیاطی سے )جگہ خشک رہ جائے تو کیا کرے؟ سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے وضو تھا اور ناخن کے برابر جگہ چھوڑ دی تھی، وہاں پانی نہیں پہنچا تھا۔ نبی ﷺ نے اسے فرمایا: ’’واپس جا کر اچھی طرح وضو کرو۔‘‘
تشریح : اگر نماز سے پہلے وضو کے اعضاء میں کوئی جگہ خشک نظر آجائے تو دوبارہ وضو کرنا چاہیے اور اگر نماز کے بعد معلوم ہوتو دوبارہ وضو کرکے نماز بھی دوبارہ پڑھے جیسے اگلی حدیث میں صراحت ہے۔ اگر نماز سے پہلے وضو کے اعضاء میں کوئی جگہ خشک نظر آجائے تو دوبارہ وضو کرنا چاہیے اور اگر نماز کے بعد معلوم ہوتو دوبارہ وضو کرکے نماز بھی دوبارہ پڑھے جیسے اگلی حدیث میں صراحت ہے۔