Book - حدیث 664

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَنِ اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَبَقِيَ مِنْ جَسَدِهِ لُمْعَةٌ لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ كَيْفَ يَصْنَعُ ضعیف جداً حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي اغْتَسَلْتُ مِنْ الْجَنَابَةِ وَصَلَّيْتُ الْفَجْرَ ثُمَّ أَصْبَحْتُ فَرَأَيْتُ قَدْرَ مَوْضِعِ الظُّفْرِ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ كُنْتَ مَسَحْتَ عَلَيْهِ بِيَدِكَ أَجْزَأَكَ

ترجمہ Book - حدیث 664

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: اگر غسل جنابت کے دوران میں جسم کا کوئی تھوڑا سا حصہ خشک رہ جائے تو کیا کرے ؟ سیدنا علی ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میں نے غسل جنابت کیا اور فجر کی نماز پڑھی۔ دن چڑھا تو مجھے ایک ناخن کے برابر جگہ نظر آئی جہاں( غسل کے دوران میں) پانی نہیں پہنچا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اگر تو اس جگہ (گیلا) ہاتھ پھیر دیتا تو کافی ہوتا۔‘‘
تشریح : یہ دونوں روایات ضعیف ہیں اس لیے اس سے وہ مسئلہ ثابت نہیں ہوتاجوان میں بیان ہوا ہے۔گویا ایسی صورت میں غسل یا وضو کا اعادہ ضروری ہوگا۔واللہ اعلم۔ یہ دونوں روایات ضعیف ہیں اس لیے اس سے وہ مسئلہ ثابت نہیں ہوتاجوان میں بیان ہوا ہے۔گویا ایسی صورت میں غسل یا وضو کا اعادہ ضروری ہوگا۔واللہ اعلم۔